مرکزی مملکتی وزیر لیبر و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے آج کہا ہے کہ ایمپلائیز
پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے ریجنل دفتر کی ذاتی عمارت کی
تعمیر عنقریب شہر حیدرآباد کے کوکٹ پلی میں کی جائے گی۔انھوں نے کوکٹ پلی میں تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ
کارپوریشن کی عمارت میں
ای پی ایف او ریجنل آفس کے افتتاح کے بعد کہا کہ اراضی پہلے ہی خریدی
جاچکی ہے اور جلد ہی سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ انتظامی مقصد کے لئے ای پی ایف او ریجنل دفاتر کا تلنگانہ، آندھرا پردیش اور اوڈیشہ میں قیام عمل میں لایا گیا۔